چہلم امام حسین علیہ اسلام

چہلم امام حسین علیہ اسلام ، 14 اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے چہلم امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر پشاور سمیت صوبے کے 14 اضلاع میں سیکیورٹی کے اقدامات کی ہدایات کر دی ہے جبکہ پاک فوج کو الرٹ رکھا جائے گا اور ایف سی کی نفری کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
صوبائی حکومت نے چہلم امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر فرنٹیئر کور کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اضلاع میں ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفر کے دوران فر نٹیئر کور اور ایف سی کی تعیناتی کی جائے گی۔
پشاور، ہنگو، کرم، کوہاٹ سمیت مختلف ڈسٹرکٹس میں فوج کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ موبائل فون سروس بھی بند کی جائیگی ۔
پشاور کے مختلف علاقوں جہاں سے جلوس نکلیں گے وہاں پر موبائل فون سروس مکمل طور پر یا جزوی طور پر بند رکھی جائے گی بازاروں کو بھی بند رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، مسعود پیزشکیان