طوفانی بارش سے نوشہرہ

طوفانی بارش سے نوشہرہ اور صوابی میں تباہی، ندی نالے ابل پڑے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری طوفانی بارش سے نوشہرہ اور صوابی میں تباہی مچ گئی، ندی نالے ابل پڑے، سڑکیں اور عمارتیں پانی میں ڈوب گئیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی تارو چوکی بارش کے پانی میں مکمل ڈوب گئی۔ سرکاری کاغذات اور دیگر اشیاء سمیت فرنیچرزکو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مستقل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بارش کا پانی چوکی میں داخل ہونے کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔
دوسری جانب ضلع صوابی میں رات گئے موسلادھار بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ ندی نالیوں میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے.
ضلع صوابی کے علاقوں یعقوبی، جلسی، لاہور، ڈاگئی میں گھروں میں پانی داخل جبکہ یعقوبی میں گورنمنٹ سکول بھی پانی میں ڈوب گیا۔
اس موقع پر لوگ اپنی مدد اپ کی تحت گھروں سے پانی نکالنے لگے،۔ بعض مقامات پر گھروں کی چاردیواریاں بھی گر گئیں .
یاد رہے کہ طوفانی بارش سے نوشہرہ اور صوابی میں تباہی مچ گئی، ندی نالے ابل پڑے اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ کےحق میں احتجاج:عمران خان نےعلی امین کواہم ہدایات جاری کردیں