جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات

جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ

ویب ڈیسک: جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کا ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے لکھَ گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر جعلی ویب سائٹس لائسنسز کی تصدیق کررہی ہیں، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ جعلی ویب سائٹس کی بھی تحقیقات کرے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں صوبائی سطح پر بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی سپشل برانچ، سیکرٹری قانون اور ایم ڈی آئی ٹی بورڈ شامل ہیں۔
ہانگ کانگ اور آسٹریلیا سے متعدد جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
اس صورتحال میں صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تحقیقات کے بعد ہانگ کانگ سے بھیجےگئے 90 ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 جعلی نکلے تھے۔
یاد رہے کہ جعلی لائسنسز کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرضہ نہ لینے کا فیصلہ