توجہ دلاؤ نوٹس پیش

خیبرپختونخوا اسمبلی ،بارودی سرنگوں کے متاثرین کو معاوضہ نہ ملنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں بارودی سرنگوں سے متاثرہ افراد کو معاوضہ نہ ملنے پر توجہ دلاؤنوٹس پیش کردیا گیا ۔
توجہ دلاؤ نوٹس حکومتی رکن آصف خان کی جانب سے پیش کیا گیا ۔
نوٹس کے متن کے مطابق 2007 میں بے گھر ہونے والوں کو ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا، ہمیں ہر لحاظ سے محروم رکھا جا رہا ہے
نوٹس میں کہا گیا کہ ابھی تک یہ طے نہیں پایا کہ ان متاثرین کوسی ٹی ڈی ڈیل کرے گی یا پولیس، 57کیسز ہیں، جنہیں ابھی تک حل نہیں کیا گیا۔
معاملات کو حل کرنے کے لیے سپیشل کمیٹی قائم کی جائے، کمیٹی میں اے سی ایس، آئی جی سمیت تمام متعلقہ افسران کو بلا کر تاخیر کی وجہ معلوم کی جائے۔
اس موقع پر وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ اس طرح کے معاملات ریلیف ڈیپارٹمنٹ دیکھتا ہے، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جاتی ہے، مقدمہ کے بعد پراسس شروع ہوتا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ خیبر، کرم جنوبی اور شمالی وزیرستان کے متاثرین اس میں شامل ہیں، اس حوالے سے ہم نے اپنے اعتراضات بھی وفاق کیسامنے رکھے ہیں، آپریشن کے دوران 4 لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے، ایوان نے توجہ دلانوٹس سٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ