بنگلا دیش کی عبوری حکومت

ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا،بنگلہ دیش میں 17سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے،
قبل ازیں بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے اعلان کیا تھا کہ عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام 8 بجے منعقد ہوگی۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس آج دوپہر ڈھاکہ پہنچے تھے۔
بنگلا دیش واپسی سے ایک دن قبل محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نہایت دلسوزی سے ہرایک سے کہتا ہوں کہ پرسکون رہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہر قسم کے تشدد سے دور رہیں، صبر کے ساتھ ملک کی تعمیر کے لیے تیار ہو جائیں، اگر ہم نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تو ہر شے تباہ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی واپسی:پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،پشاور ہائیکورٹ