برطانوی ہنگاموں میں ملوث متعدد

برطانوی ہنگاموں میں ملوث متعدد سفید فام انتہا پسندوں کو سزائیں

ویب ڈیسک: برطانوی ہنگاموں میں ملوث متعدد سفید فام انتہا پسندوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔ انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ کے چاقو حملے کے بعد ہنگامہ آرائی پھوٹ پڑی تھی۔ ان ہنگامہ آرائی واقعات کے الزام میں متعدد سفید فام انتہا پسندوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہنسلو میں انتہا پسندوں کی جانب سے ٹریٹی سینٹر میں توڑپھوڑ، لوگوں پر تشدد اور لوٹ مار سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ ان واقعات میں ملوث دو افراد کو 2 سال 8 ماہ قید کی سزائیں جبکہ مزید 20 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 43 سالہ اور 69 سالہ دو ملزمان کو لیورپول کی عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 32 ماہ جیل کی سنائی گئی۔ پلی ماؤتھ کراؤن کورٹ میں 29 سالہ نوجوان کو 18 ماہ جبکہ پولیس پر حملے کے الزام میں 45 سالہ شخص کو 26 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔
اسی عدالت میں 51 سالہ شخص کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں 32 ماہ اور 43 سالہ شخص کو 16 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں حالیہ ہنگاموں میں گرفتار افراد کی تعداد 500 سے زیادہ جبکہ ان میں صرف 150 سے زائد ملزمان کو سزائیں سنائی گئِی ہیں۔
نسل پرستوں کی طرف سے برطانیہ بھر میں 100 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کے اعلان پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی ہنگاموں میں ملوث متعدد سفید فام انتہا پسندوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے محصولات میں اضافہ ہوا، دیگر صوبوں کے احوال دیکھنے ہونگے