بنوں فائرنگ کا تبادلہ

بنوں :پولیس اور شرپسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،کئی اہلکار زخمی ، راہگیر جاں بحق

ویب ڈیسک: بنوں میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک شر پسند سمیت کئی راہگیرزخمی بھی ہو گئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے مزنگہ چوک میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس دوران شر پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
دوسری جانب ہسپتال عملے کو بھی الرٹ کردیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد