تین بیوروکریٹس او ایس ڈی

گورنر سے ملاقات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تین بیوروکریٹس او ایس ڈی

ویب ڈیسک: گورنر سے ملاقات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تین بیوروکریٹس او ایس ڈی کر دیئے گئے، اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سے ملاقات خیبرپختونخوا کے بیوروکریٹس کو مہنگی پڑ گئی، وزیراعلیٰ نے عہدوں سے فارغ کر کے او ایس ڈی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے افسران کی گورنر سے ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے عہدوں سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تینوں افسران کے او ایس ڈی بنائے جانے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
او ایس ڈی بنائے جانے والوں میں سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور اسٹیبلشمنٹ سیکشن آفیسرز شامل ہیں، تینوں افسران کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
یاد رہے کہ گورنر سے ملاقات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تین بیوروکریٹس او ایس ڈی کر دیئے گئے، اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وارننگ