بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم

گھوٹکی: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 8 مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک: گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ۔
بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
اس تصادم کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس دوران مسلسل بارش برسنے کے باعث ریسکیو کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار