ہنگاموں کا باعث بننے والا ملزم

برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والا ملزم لاہور سے گرفتار

ویب ڈیسک: برطانیہ میں فیک نیوز پھیلا کر ہنگاموں کا باعث بننے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیاگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے ڈیفنس لاہور سے فرحان آصف نامی شخص کو حراست میں لیا ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے۔
فرحان آصف پر برطانیہ میں 3بچیوں کے قاتل کی شناخت کی فیک نیوز دینے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق فیک نیوز کے باعث برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔
برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساتھ پورٹ میں ایک ڈانس کلب میں ہونے والے چاقو کے حملے میں تین لڑکیاں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر چینل 3 نا Channel3Now کے نام سے ایک ویب سائٹ نے فیک نیوز پھیلائی کہ ڈانس کلب پر ہونے والے حملے میں ملوث حملہ آور مسلمان پناہ گزین ہے جس کا نام علی الشکاتی ہے۔
خبر کے بعد انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے عناصر نے فسادات اور پرتشدد مظاہرے شروع کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا ، اسرائیلی وزیراعظم