کارساز ٹریفک حادثے کی فوٹیج

کراچی : کارساز ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کارساز میں اسٹیڈیم کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر پہلے سلور رنگ کی گاڑی گزرتی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی موٹرسائیکل پر گزر رہے ہوتے ہیں کہ پیچھے سے وائٹ رنگ کی گاڑی بائیک کو ٹکر مارتی ہے۔
بعدازاں یہی گاڑی آگے جاکے سلور گاڑی کو کچلتی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترامیم کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمن

گزشتہ روز تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد ممکنہ طور پر فرار ہونے کی کوشش میں رفتار مزید بڑھائی اور کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی۔
حادثے میں خاتون کی گاڑی بھی الٹ گئی جس کے بعد مشتعل ہجوم نے خاتون کا گھیرا ئوکرنا چاہا لیکن پولیس اور رینجرز نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع، غزہ میں‌بھی بمباری