صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن عہدہ سے مستعفی

ویب ڈیسک: بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ناظم الحسن بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے۔ ناظم الحسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کتے علادہ وزیر کھیل کا قلمدان بھی تھا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بورڈ صدر نظم الحسن نے حکومت میں اصلاحات کی خاطر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت بننے والی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی۔
نظم الحسن بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی صدارت پر چوتھی مرتبہ براجمان ہوئے تھے، تاہم سابق حکومت ختم ہونے تک اور اس دوران پیش آنے والے حالات کی وجہ سے وہ لندن میں روپوش ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش میں‌طلبہ کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج اس قدر شدت اختیار کر گیا تھا کہ سابق وزیراعظ شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہو کر بھارت بھانگا پڑا.
اس دوران نئی عبوری بنگالی حکومت قائم کی گئی جس کے تحت ملک بھر میں‌آپریشن کلین اپ کا سلسلہ جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ نظم الحسن کو مستعفی ہونا پڑ گیا.

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں مزید توسیع کا امکان مسترد