سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے

29 اگست تک سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 29 اگست تک سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانےکی ہدایت کی گئِی ہے۔
یاد رہے کہ ای سی پی کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مقررہ تاریخ تک مالی سال 23-2024ء کے لئے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے جمع کرائے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ میں الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعہ 210 کے مطابق گوشوارے جمع کرانے ناگزیر بتائِے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوشواروں پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ اور پارٹی سربراہ کے دستخط ہونے ضروری ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گوشوارے فارم ڈی پر جمع کرائے جائیں گے جو الیکشن کمیشن کے دفاتر سے دستیاب ہیں۔
اس حوالے سے قوائد بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فارم میں اوور رائیٹنگ قطعی قابل قبول نہیں جبکہ آڈیٹر کی سند لازمی قرار دیدی گئی ہے، اس کے علاوہ بینک سٹیٹمنٹ کی کاپی اور بینک ریکنسیلیشن سٹیٹمنٹ مہیا کرنا بھِ ضروری ہے۔
یا رہے یہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 اگست تک تمام ملکی سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان