ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر مظاہرہ

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر مظاہرہ، فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکہ کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر مظاہرہ فلسطینیوں کے حق میں کیا گیا، اس دوران انہوں نے فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرہ کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا نعرہ بھی لگایا۔
دوسری جانب فلسطینیوں کے حق میں امریکی شہر شکاگو میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا، اس دوران پولیس نے 55 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
مظاہرہ شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے۔ اس جنگ میں‌جہاں ہزاروں‌کی تعداد میں‌فلسطینی شہید ہوئے ہیں وہیں اس میں ایک لاکھ کے قریب فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں‌سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے.
اس سے قبل امریکہ میں‌طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جو امریکی جامعات سے ہوتا ہوا دیگر یورپی ممالک تک جا پہنچا تھا اور اس دوران بھی متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے 2اراکین قومی اسمبلی ”لاپتہ“ ہیں، بیرسٹر گوہر کا اعتراف