ویب ڈیسک: ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں جبکہ اس دوران 2 وجوہات کا تعین کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں، تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا۔
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونا جبکہ دوسری وجہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر کی شہادت کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ حادثے کی وجوہات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔
Load/Hide Comments