جانی خیل بنوں میں ٹارگٹ کلنگ

جانی خیل بنوں میں ٹارگٹ کلنگ، ڈاکٹر نور محمد قتل

ویب ڈیسک: جانی خیل بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ڈاکٹر نور محمد کو نشانہ بنایا گیا، دھرنوں اور جلسوں میں کافی متحرک رہے.
ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھنے لگے ہیں، حالیہ واقعہ کے دوران قبائل ملک ڈاکٹر نور محمد قتل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نور محمد جانی خیل کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے قتل کر دیا گیا۔ امن کیلئے احتجاج و دھرنوں میں ڈاکٹر نور محمد پیش پیش رہے۔
یاد رہے کہ بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعے میں ڈاکٹر نور محمد کو نشانہ بنایا گیا، مقتول دھرنوں اور جلسوں میں کافی متحرک رہے. حالیہ واقعہ میں عوامی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس