عمران خان سے جلسہ ملتوی کروایا

کس کے کہنے پر عمران خان سے جلسہ ملتوی کروایا گیا؟، علیمہ خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جلسہ ملتوی ہونے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کس کے کہنے پر عمران خان سے جلسہ ملتوی کروایا گیا؟
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا۔
علیمہ خان نے سخت لہجے مین کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی پی کس کے کہنے پر پی ٹی آئی سے ملنے چلے گئے؟ وہ بھی صبح 7:30 بجے، انہوں نے تشویش بھرے انداز میں کہا کہ صبح 7:30 اڈیالہ جیل میں عمران سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟ کسی کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا؟۔
علیمہ خان نے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا، پارٹی چئیرمین باہر بیٹھا ہے کیوں اس نے فیصلہ نہیں کیا؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام عمران خان کا لگا دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جلسہ ملتوی ہونے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کس کے کہنے پر عمران خان سے جلسہ ملتوی کروایا گیا؟ آج ترنول میں ہونے والے جلسہ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔
پی ٹی آئی جلسہ کے لئے تمام کارکنان پرجوش انداز میں نکلے تھے، پورے ملک سے کارکنان میں‌جوش و خروش پایا گیا اس کے باوجود کے جلسہ گاہ کے حوالےسے مشکوک خبریں بھی شیئر کی گئیں پھر عین آخری لمحات میں بانی پی ٹی آئی نے جلسہ ملتوی کر دیا .

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری