بجلی مزید مہنگی

کے الیکٹرک کی بجلی مزید3روپے 9پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک: کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مزید 3روپے 9پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جولائی 2024 کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں 29اگست کو عوامی سماعت ہوگی۔
درخواست میں 3.09 روپے فی یونٹ ایف سی اے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔
عوامی سماعت کے بعد نیپرا کے فیصلے کے ذریعے واضح کیا جائیگا کہہ ایف سی اے کس مہینے کے بل میں لاگو ہوگا۔
کے الیکٹرک ترجمان نے وضاحت کی کہ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھا اور جنریشن مکس پر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا