خطرناک ڈاکو بشیر شر مارا گیا

پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم خطرناک ڈاکو بشیر شر مارا گیا

ویب ڈیسک: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم خطرناک ڈاکو بشیر شر مارا گیا۔ گزشتہ روز ہونےوالے پولیس پر حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر انجام کو پہنچ گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس آپریشن میں کچے کا خطرناک ڈاکو بشیر شر مارا گیا، بشیر شر پولیس اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔
ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھیوں ڈاکو نصیر اور گدیکوش عرف مینا سمیت پانچ ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار