خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا دوسرا

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ، وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ، متاثرہ شخص میں وائرس کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے صوبے میں ایم پاکس کا دوسرا کیس کنفرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص دبئی سے پشاور ارہا تھا، ایئرپورٹ پر تعینات ٹیم نے ان کی سکریننگ کی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کو آئسولیشن کے لیے بروقت پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان سے اس حوالے سے ہسٹری لی گئی اور بعدازاں سیمپل کے ایم یو لیب بھیج دیا گیا۔
ڈاکٹر ارشاد علی نے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعےمریض میں منکی پاکس کی تصدیق کر دی ہے، مزید ریسرچ کے لیے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ہیلتھ اسلام آباد بھجوایا گیا ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا تھا کہ تین چار دن میں رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کے ساتھ معلومات شیئر کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری