باجوڑ میں فائرنگ

باجوڑ میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ عنایت کلے میاں گانو کورونہ میں پیش آیا جہاں مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں میں آرمی نوجوان ذاکر اللہ ولد عزیزالرحمن ،محمد آیاز ولد نور محمد اورسلام ولد عبد الغنی جان شامل ہیں ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد