بالاج ٹیپو قتل کیس کا ملزم

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپوقتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ طورپر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زخمی ہوا، اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ شادباغ لے جارہی تھی۔
ملزم احسن شاہ کے بھائی علی رضا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم احسن شاہ شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہلاک ملزم نے معروف بزنس مین میر بالاج ٹیپو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں