بی ایس 4 سالہ پروگرام میں

بی ایس 4 سالہ پروگرام میں داخلوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کے بی ایس 4 سالہ پروگرام میں داخلوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
بی ایس میں داخلوں کیلئے تحریری ٹیسٹ پشاور یونیورسٹی ہاسٹل ون، ہاسٹل ٹو گراونڈز اور اسلامیہ کالجیٹ سکول کرکٹ گراونڈ میں منعقد کئے گئے۔
ایٹا ٹیسٹ کیلئے ان مقامات کے علاوہ طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے گورنمنٹ سٹی سکول نمبر ون میں بھی تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 2 ہزار طالبات اور 6 ہزارسے زائد طلباء نے حصہ لیا۔
ایٹا ٹیسٹ کے موقع پر 200 طلباء و طالبات کو موقع پر ہی رول نمبر اور ٹیسٹ سلپ جاری کئے گئے۔
ٹیسٹ کے لئے آئے طلبہ کو شام 4 بجے سکور کارڈ جاری کرنے سمیت رات 9 بجے ٹیسٹ سکور اپ لوڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
داخلوں کے حوالے سے ترجمان پشاوریونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ کے 50 مختلف شعبہ جات میں بی ایس 4 سالہ پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پشاور یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام میں داخلوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئیں، طلبہ و طالبات کیلئے نہ صر ف پشاور یونیورسٹی بلکہ اسلامیہ کالجیٹ اور پشاور سٹی سکول نمبر ون میں بھی انتظامات کئے گئے تھے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :اسمبلی اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی،ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا