پارلیمنٹ ملازمین کو نوٹس جاری

سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پارلیمنٹ ملازمین کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پارلیمنٹ ملازمین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سپیکر ایاز صادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس جبکہ دیگر 4 ملازمین کو حتمی وارننگ جاری کردی۔
پارلیمنٹ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس کے علاوہ ان کی چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ سارجنت ایٹ آرمز سجاد احمد خان نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا۔
یاد رہے کہ سارجنٹ کی ڈیوٹی قومی اسمبلی میں‌قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیمبر میں تھی۔
دیگر 4 ملازمین کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ان کی ڈیوٹی سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تھی، چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ چاروں ملازمین کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پارلیمنٹ ملازمین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم