پاکستان کی مودی کو دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی مودی کو شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15اور 16اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانیکا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ کانفرنس میں کسی رہنماکو ورچوئلی بات کرنیکی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ