ٹیلی گرام کے بانی گرفتار

ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف فرانس میں گرفتار

ویب ڈیسک:اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دوروف کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دوروف آذربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
روس اور فرانس کی شہریت رکھنے والے پاول دوروف پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاول دورو پر دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ چیزیں لینے کا بھی الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاول دوروف روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے2014میں روس چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے قتل کی تفصیلات جاری کردیں