27اگست کا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے لاہور میں 27اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیا

ویب ڈیسک: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے لاہور میں 27اگست کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا ۔
اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے تحریک انصاف اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور میں 27اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے قتل کی تفصیلات جاری کردیں