عمران خان پاکستان کا نہیں پوری

عمران خان پاکستان کا نہیں پوری دنیا کاعظیم لیڈر ہے، ضیاء اللہ بنگش

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا نہیں پوری دنیا کاعظیم لیڈر ہے، لیکن پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بانی کی رہائی میں سنجیدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو ووٹ عمران خان کی رہائی کے لیے دیا تھا، اس سلسلے میں کارکنان کو سوچنا چاہئے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے رہنما نے کہا کہ محمود خان اور میں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے پارٹی سے گئے تھے، بہت جلد ان سے ملاقات ہونے والی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ ہم دونوں نے اس وقت کے حالات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا، بہت جلد ہماری ملاقات عمران خان کیساتھ متوقع ہے/
پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ ہمارا معاملہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہے، ان کے علاوہ دیگر لوگوں سے ہم بات نہیں کریں گے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ضیاءاللہ بنگش نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کا نہیں پوری دنیا کاعظیم لیڈر ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی پی ختم یا پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی ممکنہ تیاری کے اشارے ملنے لگے ہیں، ضیاء اللہ بنگش کے بیان سے حالات دوسرے رخ پر جانے لگے ہیں۔ =

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید