علیمہ خان کا دورہ پشاور

علیمہ خان کا دورہ پشاور، ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی مہم کا اعلان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا دورہ پشاور کے دوران ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی مہم کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی قیادت پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور کے دورہ کے دوران جیل کاٹنے والے پارٹی وکررز اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ہمشیرہ عمران خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، اس دوران انہوں نے پی کے 83 میں ورکرز سے ملاقات میں ان کی ناراضگی دور کی۔
دورہ پشاور کے دوران علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، دورے سے متعلق انہوں نے وزیراعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔
اس موقع پر علیمہ خان نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی مہم کا اعلان کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے تحصیل گورگٹھڑی کا دورہ بھی کیا، اس کے بعد مردان میں بھی انہوں نے پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور مقامی لیڈر شپ پر برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا دورہ پشاور کے دوران ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی مہم کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی قیادت پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان کی صورتحال جنگجو گروہوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے: سعودی وزیر خارجہ