رات گئے پولیس چوکی پر حملہ

لکی مروت: رات گئے پولیس چوکی پر حملہ، ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرم ٹول پلازہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملہ میں ٹول پلازہ ملازم علی محمد زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے کے خوف کی وجہ سے کرک سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی، اس موقع پر آس پاس کے دیہات کے لوگ بھی پولیس کی مدد کیلئے گھروں سے نکل آئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور اہل علاقہ کی شدید جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: مولانا فضل الرحمن5سال کیلئےبلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب