ٹرمپ ہیرس پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی

ٹرمپ ہیرس پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: امریکہ میں صدارتی انتخاب جوں جوں قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ہی سیاسی گرما گرمی بڑھتی جا رہی ہے، موجودہ صورتحال میں ٹرمپ ہیرس پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جانحے لگا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے مباحثے کے موقع پر شرط رکھی ہے کہ دونوں فریقیں کا مائیک کھلا رہنا چاہیے۔
دوسدری طرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے بتایا کہ کملا ہیرس سدارتی مباحثے میں کوئی گیم کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ڈیموکریٹک اور ری پبلکن صدارتی امیدواروں کے بیانات کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ ہیرس پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے دونوں رہنماؤں کے درمیان مباحثہ 10 ستمبر کو فلے ڈلفیا میں ہونا ہے۔ اس سے قبل جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل صدارتی امیدوار تھے تاہم ان پر ان کی اپنی پارٹی کی جانب سے دباو بڑھنے لگا تھا کہ وہ اس صدارتی دوڑ سے الگ ہو جائیں.
اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ان کی صحت اس حوالے سے درست نہیں کہ وہ اگلی بار صدارت کر سکیں اس لئے انہیں کنارہ کش ہو جانے کا مشورہ دیا گیا.
جوبائیڈن نے اپنی پارٹی کی موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں‌شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نامزد کر دیا تھا.

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان اور ایران میں سوگ کا اعلان