اسرائیل پر ایرانی حملے کے خطرات

اسرائیل پر ایرانی حملے کے خطرات بدستور موجود ہیں، امریکہ

ویب ڈیسک: پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کے خطرات بدستور موجود ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران یا اس کے ایجنٹوں کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کیا جا سکتا ہے، انہوں نے اس موقع پر ایرانی رہنماؤں اور دیگر کے تبصروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مشاہدہ کرنے سے پتہ چلتا ہے اسرائیل پر ایرانی حملے کے خطرات بدستور موجود ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے پیشگی حملوں یا میزائلوں کو مار گرانے میں حصہ نہیں لیا لیکن حزب اللہ کے آئندہ حملوں کا سراغ لگانے کے سلسلے میں کچھ انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی سے متعلق مدد فراہم کی ہے۔
میجر جنرل پیٹرک رائڈر کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کی حمایت کے ایک حصے کے طور پر خطے میں دو طیارہ بردار بحری بیڑوں کی موجودگی کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی حکام کی جانب سے ٹھوس الفاظ میں کہا گیا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے.

مزید پڑھیں:  اگلی دفعہ ایسا کیا توچھوڑوں گا نہیں، علی امین گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ