کم اقساط پر گھر

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو کم اقساط پرگھر دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ ایک سے 22تک کے سرکاری ملازمین کو انتہائی کم اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 5مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 30ہزار اور ماہانہ قسط صرف 5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
6 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 45 ہزار جبکہ 10 مرلہ پلاٹ کی ممبرشپ فیس 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک کنال پلاٹ کی ممبرشپ فیس ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو 5 مرلے،گریڈ 8 سے 12 تک کے ملازمین کو 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائیگا۔
گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 10 مرلے اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائیگا۔
سرکاری ملازمین کو گھردینے کیلئے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔
ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے ابتدائی طور پر 10کروڑ روپے کے فنڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کیلئے موزوں اراضی دیکھ کر اس پرعملی کام کی تیاری کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار