خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب،54نکاتی طویل ایجنڈا تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، 54 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کیلئے 54نکاتی طویل ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، ممبران کابینہ کو دعوت نامہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
کیبٹ ونگ محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری د عوت نامہ کے مطابق کابینہ اجلاس خیبر پختونخو اہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل 29 اگست کو دوپہر 12بجے شروع ہوگا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کرینگے۔
اجلاس میں محکمہ انتظامیہ، مال، داخلہ، تعمیرات و مواصلات، بین الصوبائی رابطہ، کھیل و امور نوجوانان، صحت، قانون، محنت، بلدیات، بحالی و آبادکاری، صنعت و حرفت، سماجی بہبود، ابتدائی و ثانوی تعلیم، آبپاشی، لائیوسٹاک، مذہبی امور، سیاحت و ثقافت، اطلاعات، ترقی و منصوبہ بندی اور توانائی و برقیات سے متعلق 54امور پر بحث کی جائیگی۔
کابینہ اجلاس کیلئے تیار ایجنڈے میں مزدوروں کی کم سے کم اجر ت بڑھا کر 36ہزار روپے کرنے اور صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ متعدد قراردادیں شامل ہیں۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں جہاں دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وہیں کم اجرت پر بھی بات چیت کی جائیگی.
صوبائی کابینہ کا اجلاس دوسری بار اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا، کابینہ اراکین اور وزراء نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے۔
شانگلہ ٹاپ میں ریسٹ ہاﺅس کی تعمیر، رولز آف بزنس 1985 میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں 7 مشترکہ قراردادیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا