بنوں میں شٹرڈاون ہڑتال کے معاملہ

بنوں میں شٹرڈاون ہڑتال کے معاملہ پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں شٹرڈاون ہڑتال کے معاملہ پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ضلع بھر میں جماعت اسلامی کی اپیل پر جزوی ہڑتال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسز اور خود ساختہ مہنگائی پر بنوں میں تاجر برادری دو حصوں میں بٹ گئی۔ ایک تنظیم ہڑتال کا جبکہ دوسری تنظم ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کر رہی ہے۔
دوسری جانب بنوں شہر کی تمام مارکٹیں بازار روزمرہ معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ یہاں کہیں بھی شٹرڈاون ہڑتال کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔
اس کے برعکس چند ایک مقامات پر کچھ دکانیں بند ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں کاروبار زندگی روزمرہ معمول کے مطابق جاری ہے۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں شٹرڈاون ہڑتال کے معاملہ پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں مزید توسیع کا امکان مسترد