176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

خیبرپختونخوا: 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم، ہدایات جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی، اس کے ساتھ ہی ضلعی ایجوکیشن افسران کو نائیٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سکینڈ شفٹ ختم کردی۔
ان سکولوں میں پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، سوات کے 17 اور چارسدہ کے 14 سکول شامل ہیں۔
ان سکولوں کے علاوہ جن اضلاع کے سکولوں میں نائیٹ شفٹ ختم کی گئی ہے ان میں شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالاکنڈ کے 4، بٹگرام کے 3، لوئر دیر کے 3، نوشہرہ کے 2، ایبٹ آباد کے 2 جبکہ مانسہرہ کا ایک سکول شامل ہے۔
ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی، اس کے ساتھ ہی ضلعی ایجوکیشن افسران کو نائیٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکنڈ شفٹ ختم کرنے والے سکولوں میں‌صوبائی دارالحکومت شاور کے 43 سکول بھی شامل ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور :ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد