قتل کے 5 مزید مقدمات

قتل کے 5 مزید مقدمات، حسینہ واجد کیخلاف کیسز کی تعداد 71 ہوگئی

ویب ڈیسک: قتل کے 5 مزید مقدمات درج ہونے کے بعد سابق بنگالی وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف مجموعی طور پر درج کیسز کی تعداد 71 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے 5 مزید مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مقدمات ڈھاکا اور راجشاہی میں درج کیے گئے جن میں شیخ حسینہ سمیت دیگر عوامی لیگ کے رہنما بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ طلبا کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد شیخ حسینہ واجد شدید استعفیٰ دے کر بھارت چلی گئی تھیں۔
سابق وزیراعظم کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔
نئی عبوری حکومت نے فرار ہونے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کی کابینہ میں شامل وزراء کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلادیش کے اراکین پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے یا پھر ان کی مدت تک فراہم کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق بنگالا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمات کی تعداد میں‌اضافہ ہوتا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 165 ججز کے تقرر و تبادلے، اعلامیہ جاری کر دیا گیا