برطانیہ میں 40 فیصد سزا کاٹنے

برطانیہ میں 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جیلوں میں گنجائش کم پڑنے پر برطانیہ میں 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانوی جیلوں میں صرف 100 قیدیوں کی گجنائش رہ گئی ہے، اس حوالے سے حکام نے بھِی مایوسی کا اظہا رکیا تھا کہ اب سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اس قدر گرفتاریاں کی گئی ہوں۔
برطانوی ذرائع کے مطابق آج سے پہلے کبھی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہوئی۔ برطانوی حکومت کے احکامات کے تحت قیدیوں کو جیل میں جگہ بننے تک پولیس تھانوں میں رکھا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم سر کئیر سٹارمر نے کہا کہ حکومت کو جیل صورتحال روزانہ کی بنیاد پر دیکھنا ہوتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مزید گرفتاریاں ممکن ہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت شرمناک ہے ، کسی بھی ملک کے منتخب وزیراعظم کو ایسی صورتحال سے نبرد آزما نہیں ہونا چاہیے۔
برطانوی جیلوں میں گنجائش بڑھانے کے لیے وزیر انصاف شبانہ محمود نے خصوصی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق جیلوں میں حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے، یاد رہے کہ جیلوں میں گنجائش کم پڑنے پر برطانیہ میں 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان