ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو

پیرس، ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو فرانسیسی حکومت نے جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو فرانسیسی حکومت نے جیل بھیج دیا ہے۔
فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیلی گرام کے بانی کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، اس حوالے سے جج بہترین فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ پاؤل دورو پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود مواد کی پولیسنگ میں ناکامی کا الزام ہے۔
ٹیلی گرام کے بانی اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی ایف بی آئی ان کے پلیٹ فارم تک بیک ڈور سے رسائی چاہتی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ