دہشتگردوں کیخلاف تیراہ میں آپریشن

دہشتگردوں کیخلاف تیراہ میں آپریشن کی ویڈیو و تصاویر منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک: دہشتگردوں کیخلاف تیراہ میں آپریشن کی ویڈیو و تصاویر منظر عام پر آگئی۔ پاک فوج کی ضلع تیراہ میں 20 اگست سے جاری انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کو ہلاک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں اب تک 25 دہشتگرد ہلاک جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، اس موقع پر شدید خوف و ہراس کے عالم میں دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سیکورٹی فورسز کے انٹیلیجینس بیسڈ آپرشنز کے نتیجے میں دہشتگرد بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دوسری طرف پاک فوج ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں کیخلاف تیراہ میں آپریشن کی ویڈیو و تصاویر منظر عام پر آگئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے قتل کی تفصیلات جاری کردیں