بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک؛ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے رہیں گے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو قابل افسوس ہے۔
میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  جعلی پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترامیم کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمن