جماعت اسلامی پر پابندی ختم

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی

ویب ڈیسک: ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی ہے ۔
اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پرپابندی کاحکم منسوخ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے اگست میں جماعت اسلامی پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی