غیر ملکی طلباء و طالبات کا ڈیٹا

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء و طالبات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباوطالبات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا ٹاسک صوبائی حکومت نے محکمہ اعلی تعلیم کو حوالہ کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سینکڑوں غیر ملکی طلباو طالبات مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ان میں بیشتر طلباو طلبات کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ دیگر ممالک کے طلباو طلبات بھی شامل ہیں ۔
صوبے میں ایک جانب قانونی طور پر سینکڑوں طلباوطالبات ہیں تو دوسری جانب غیرقانونی طلباطالبات کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اب صوبے کی تمام جامعات اور کالجز میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباو طالبات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں قانونی اور غیر قانونی طلباو طالبات دونوں شامل ہیں ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کو ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے کہ وہ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود زیر تعلیم غیر ملکی قانونی و غیر قانونی طلبہ کا ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ارسال کرے ۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید