صوابی 8افراد جاں بحق

صوابی : مختلف واقعات کے دوان 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوابی میں گزشتہ 36گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ یارحسین کی حدود میں 2 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
اسی طرح تھانہ لاہور کے علاقے میں خاتون سمیت 2افراد جبکہ تھانہ پرمولی ایریا میں خاتون کو قتل کردیاگیا ۔
تھانہ زیدہ ایک شخص اور تھانہ تورڈھیر کے حدود میں بھی ایک شخص کو موت کے گھاٹ تار دیا گیا ۔
گزشتہ رات نواب بانڈہ مانیری پایان میں واپڈا اہلکاروں پرفائرنگ کے نتیجے ایک لائن مین جاں بحق جبکہ ایک لائن مین اور ایک راہ گیر زخمی گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم :قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد فریقین کے درمیان سیز فائر