کملا ہیرس خطاب کے دوران احتجاج

جارحیا :کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک: امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔
نائب صدر کملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔
واضح رہے کہ رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔
نائب صدر کو پینتالیس اور ٹرمپ کو اکتالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار