گھر کے سامنے دھماکہ

پشاور: حیات آباد میں گھر کے سامنے دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں گھر کے سامنے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیز ٹو میں واقعہ عدنان نامی شخص کے گھر پرنامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گھر کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک سے بھتہ دینے کا مطالبہ ہوا تھا ۔
واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے بعد اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کا رجسٹرار کولکھا گیا خط منظر عام پر آگیا