چارسدہ ہائیڈرو یونین کا مظاہرہ

چارسدہ :ہائیڈرو یونین کا صوابی میں لائن مین کے قتل کے خلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک: چارسدہ میں واپڈا ہائیڈرو یونین کا صوابی میں لائن مین کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
احتجاجی مظاہرے سے ڈویژنل چیئرمین ذولفقار خان ،سابق چیئر مین جان محمد ،زون سیکرٹری ثنااللہ سرکل چیئر مین ،یاسر کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی مانیری میں دوران ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے لائن مین کا پولیس کی ناکامی ہے ۔
مقررین نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واپڈا اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں سے ٹیکسز کو ہٹا کر متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے کیونکہ بجلی بلز کی ریکوری کے دوران ہی واپڈا اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: عمران خان اور علی امین کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج