منکی پاکس کے 2مشتبہ مریض

پشاور میں منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ مریض پولیس سروس ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ مریض پولیس سروس ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور باچاخان انٹرنیشنل آئیرپورٹ میں سکریننگ کے دوران 2مسافروں میں علامات پائی گئیں ۔
علامات ظاہر ہونے پر دونوں مریضوں کو ائی رپورٹ سے پولیس سروسز ہسپتال میں واقع آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیاہے۔
محکمہ صحت کے مطابق دونوں مشتبہ مریضوں کی مزید سکریننگ اور انویسٹی گیشن کا عمل شروع کردیا گیاہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے باچا ائیرپورٹ پر اب تک 20ہزار 901اور تورخم بارڈ پر 21ہزار 40افراد کی سکریننگ کی جاچکی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2کنفرم کیسز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیا گیا