خیبر پختونخوا میں 68افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے68افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اب تک68افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن سے لے کر اب تک صوبے میں بارشوں میں دیواریں، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 68افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
حادثات کے دوران786گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 200سے زیادہ گھر مکمل طور پر جبکہ باقی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جوکہ 32 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
دیگر ہلاکتوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں، بارشوں کے نتیجے میں 117 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اور بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
پچھلے چار دنوں سے مختلف علاقوں میں بارش اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو دنوں سے بادل چھائے رہنے سے موسم خوشگوار ہو گیاہے ۔
گزشتہ روز بنوں میں تیز بارش اور پچھلے تین روز میں مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارشوں سے موسم کافی حد تک تبدیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید