بارش کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ،جمرود،نوشہرہ صوابی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گرمی میں کمی اورموسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ۔
جمرود کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،تیراہ،ملاگوری اور باڑہ میں دو گھنٹے سے کبھی ہلکی کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
صوابی شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے ۔
نوشہرہ میں بھی صبح سے ہلکی ہلکی بارش اور بوندہ باری کا سلسلہ جاری رہا ہلکی بوندا باندی کے نتیجے میں موسم ایک بار پھر انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان